کاروار:18/مارچ (ایس او نیوز) آن لائن کے ذریعے ایک نجی کمپنی کے قریب 30لاکھ روپئے کمپنی اکاؤنٹ میں جمع کرنے کے بجائے اپنے اکاؤنٹ میں رقم جمع کرکے دھوکہ دینے کے الزام میں ممبئی کی ایک فرد کو گرفتار کرنےمیں پولس کامیاب ہوئی ہے، عدالت میں پیش کئے جانے کے بعد ملزم کو 23مارچ تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ ملزم کی شناخت مہاراشٹراممبئی کے مولند کے مکین وئیبھو تکارام گھاگ(29) کی حیثیت سے کیگئی ہے۔
ڈلفینس انفارمیٹک پرائیویٹ لمیٹیڈ کے زیرِ انتظام ممبئی میں موجود ’’ کے پی اؤ‘‘ کال سنٹر کے بینک اکاؤنٹس کو 30 لاکھ روپئے جمع ہونے تھے لیکن ملزم نے چالاکی سے وہ رقم اپنے اکاؤنٹ میں جمع کرکے دھوکہ دینے کے متعلق دیلفینس انفارمیٹک کمپنی کی ڈائرکٹر ہیرا دیپک نائک نے عدالت میں کیس درج کیا تھا۔ کیس کے پس منظر میں عدالت نے پولس کو حکم دیا تھا کہ وہ ملزم کو عدالت میں پیش کرے ، پولس ملزم وئیبھو تکارام گھاگ کو ممبئی سے گرفتار کرکے لانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔
وئیبھو تکارام گھاگ کا 2014میں ڈیلفینس کمپنی میں بزنس ہیڈ کے طورپر تقرر ہوا تھا، اس کے بعد اسے مہاراشٹر کے نوی ممبئی کے واسی میں اسی کمپنی کی ایک شاخ کا نگراں کار کےطور پر ملازمت پرفائز تھا۔ کمپنی کے تمام معاملات کی نگرانی کرنی تھی تو کمپنی کا ای میل آئی ڈی اور پاسورڈ کی جانکاری تھی۔ ا س دوران بیرونی ممالک کے کمپنیوں کی طرف سے ادا کی جانے والی رقم کو کمپنی اکاؤنٹ میں جمع کئے بغیر اپنے اکاؤنٹ میں جمع کرتے ہوئے کمپنی کے ساتھ دھوکہ دہی کئے جانے کی بات شکایت میں کہی گئی ہے۔ اسی کے تحت وئیبھوگھاگ کی گرفتاری عمل میں آئی ہے، اسے فی الوقت عدالتی تحویل میں دیا گیاہے۔